پیر 16 نومبر 2026 - 16:15
بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم اور متعدد شیعہ علمائے دین کو عمر قید کی سزا

حوزہ/ بحرین کی عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم اور اس ملک کے متعدد شیعہ علمائے دین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ چار دیگر مذہبی شخصیات کو ۱۵، ۱۵ سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم اور اس ملک کے متعدد شیعہ علمائے دین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ چار دیگر مذہبی شخصیات کو ۱۵، ۱۵ سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

بحرینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی ایک عدالت نے آج ایک مقدمے کی کارروائی میں شامل علمائے دین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ بحرینی علمائے دین کے مطابق، اس مقدمے میں نامزد چار افراد کے علاوہ تمام علماء کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے تحت شیخ جفیری، شیخ علی مسترشد، شیخ عزیز خضران اور رادود مہدی سہوان کو ۱۵ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha